ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں رمضان کا چاند نظرنہیں آیا

سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں رمضان کا چاند نظرنہیں آیا

Mon, 12 Apr 2021 06:24:57    S.O. News Service

ریاض،12؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب،کویت،عرب امارات سمیت دیگر مسلم اور غیر مسلم ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظرآیا۔اس لئے متفقہ طورپر یہ فیصلہ لیاگیاہے کہ منگل کے روز پہلاروزہ ہوگا۔

اس سے قبل جامعہ المجمعہ کی فلکیاتی رصد گاہ کے ڈائریکٹر عبداللہ الخضیری نے توقع ظاہر کی تھی کہ اتوار کے روز تمام عرب ممالک میں رمضان مبارک کے چاند کی رؤیت مشکل ہے۔

انہوں نے باور کرایاتھا کہ اتوار کا ہلال موجود نہیں ہو گا کیوں کہ یہ غروب آفتاب سے تقریبا آدھا گھنٹہ پہلے ہی غروب ہو چکا ہو گا۔الخضیری نے واضح کیا کہ پیر کے روز رؤیتِ ہلال ہو سکے گی-


Share: